لاہور (پی این آئی) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود پاکستان کی جانب سے بدترین اوسط رکھنے والے ٹاپ آرڈر بیٹر بن گئے۔
اکتوبر 2013ء میں جنوبی افریقہ کیخلاف ابوظہبی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 34 سالہ شان مسعود ٹیم سے اندر باہر ہوتے رہے ہیں تاہم 2022ء کے بعد وہ مستقل طور پر قومی ٹیم کا حصہ ہیں ۔ شان مسعود نے 2022ء قومی ٹیم میں واپسی کے بعد سے 7 میچوں میں صرف 25 کی اوسط سے 406 رنز بنائے ہیں۔شان مسعود اب تک 34 ٹیسٹ میچز کی 64 اننگز میں محض 28.09 کی اوسط سے 1798 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 4 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ یہ بیٹنگ آرڈر میں ایک سے 7 تک کم از کم 50 اننگز کھیلنے والے کسی بھی پاکستانی بیٹر کی بدترین اوسط ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر معین خان 1990ء سے 2004ء تک 69 ٹیسٹ میچز کی 104 اننگز میں 28.55 کی اوسط اور 4 سنچریوں اور 15 نصف سنچریوں کی مدد سے 2741 رنز سکور کرکے اس فہرست میں دوسرے جب کہ سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل 2002ء سے 2010ء تک 53 میچز کی 92 اننگز میں 30.79 کی اوسط اور 6 سنچریوں اور 12 ففٹیز کی مدد سے 2648 رنز بنا کر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں