دبئی (پی این آئی) راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کےامکانات کم ہوگئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میزبان پاکستان ٹیسٹ میچ کے دوران 6 اوورز کم پایا گیا اور اسے 6ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا، جبکہ مہمان بنگلہ دیش جس نےاپنے ایشیائی حریف پر 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی،کو 3 اوورز کم پائے جانے پر3 پوائنٹس سے محروم کردیا گیا۔پاکستان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ جبکہ بنگلہ دیش پر 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے جرم کا اعتراف کیا اور مجوزہ پابندیوں کو قبول کر لیا، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں