لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عثمان وحید اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
آج نیوز کے ذرائع کے مطابق عثمان وحید چیمپئنز ایونٹ کے لیے اہداف حاصل نہ کر سکے، پی سی بی نے پہلی مرتبہ تینوں فارمیٹ کے چیمپئنز کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپئنز ایونٹس کو ڈومیسٹک کرکٹ کا فیس بنانے کے خواہشمند ہیں، جس کے لیے انہوں نے مختلف اہداف دیے۔ذرائع کے مطابق رائٹس کے حوالے سے بھی عثمان وحید ٹارگٹ پورے نہ کر سکے، مقامی اور بین الاقوامی رائٹس بیچنے پر پی سی بی کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق اسپانسرز کے حصول، بڈ پراسیس اور دیگر اہداف میں ناکامی پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے عہدہ چھوڑ دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں