بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی وکٹ لینے پر شاہین نے جشن کا انداز تبدیل کرلیا

راولپنڈی(پی این آئی)والد بننےکی خوشی میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی وکٹ حاصل کرنے پر جشن کے انداز کو تبدیل کرلیا۔

خیال رہےکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اور سابق کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں۔بچے کی ولادت پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ، پی سی بی اور مداحوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے شاہین کو والد اور شاہد آفریدی کو نانا بننےکی مبارک باد دی جارہی ہے۔یاد رہے قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔آج شاہین آفریدی نے پنڈی ٹیسٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی تو نومولود کی خوشی میں گود میں بچے کو جھولا دینے کے انداز میں جشن منایا۔وکٹ حاصل کرنے کے اس اچھوتے انداز کو شائقین نے خوب پسند کیا۔ جشن کی ویڈیو پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close