ایک میچ میں 3 سپر اوورز، ٹی 20 کرکٹ میں ریکارڈ قائم ہو گیا

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ایک میچ میں 3 سپر اوورز کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

بھارت کے مہا راجہ ٹرافی کے میچ میں انوکھا ریکارڈ قائم ہوا ہے، میچ کا فیصلہ 1 کے بجائے 3 سپر اوور پر کرنا پڑا۔بنگلورو بلاسٹرز اور ہبلی ٹائیگرز کے درمیان میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا، ہبلی ٹائیگرز کے 164 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 164 رنز ہی بنا سکی۔پہلے 2 سپر اوورز تک میچ کا فیصلہ نہ ہو سکا تو تیسرا سپر اوور کروانا پڑا، پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیمیں10، 10 رنز بنا سکیں۔

دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز کے 8 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بھی 8 ہی رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جبکہ تیسرے سپر اوور میں بنگلورو کے 12 رنز کے جواب میں ہبلی ٹائیگرز نے آخری گیند پر کامیابی حاصل کی۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1 میچ میں پہلی بار 3 سپر اوورز کروانے پر یہ ریکارڈ بنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close