کرکٹ کو نصاب کا حصہ بنا نے کا فیصلہ

کینبرا(پی این آئی)آسٹریلیا میں کرکٹ کو اب سکول کی سطح کے نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ اب سکول میں پڑھائی جائے گی، ایک آسٹریلوی سکول نے کرکٹ کو نصاب کا حصہ بنا لیا ہے، پرائمری کی سطح پر کرکٹ کا مضمون پڑھایا جائے گا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک آسٹریلوی سکول نے کرکٹ کو نصاب میں متعارف کرا دیا ہے اور اب کرکٹ کو سکول میں مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا۔کرکٹ وکٹوریہ اور اکیڈمی موومنٹ کے اشتراک سے اس کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد وکٹوریہ میں کرکٹ ایجوکیشن کو کلاس رومز تک لانا ہے۔

حکام کے مطابق آسٹریلیا میں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے پلان بنائے جا رہے ہیں۔آسٹریلیا میں کا 1877 میں ٹیسٹ کا آغاز ہوا، یہ ٹیم 6 ورلڈ کپ، 1 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ایک ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت چکا ہے۔اب وکٹوریہ کا تعلیمی ادارہ پہلا ہے، جس نے پرائمری مضمون کے طور پر کرکٹ کو شامل کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close