پی سی بی نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سُنا دی

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے بقیہ دو دنوں کے لیے تماشائیوں کا داخلہ مفت کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ ویک اینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس سے فیملیز اور طلباء کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے کرکٹ اسٹارز کو سپورٹ کرنے اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم لانا ہوگا اور وہ کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان اور جاوید میانداد) (صرف فیملیز کے لیے) اور پریمیم انکلوژرز ( میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) میں سے ایکشن کو مفت دیکھ سکیں گے۔پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس کے لیے خریدے گئے ٹکٹوں پر مفت داخلے کی پالیسی نافذ نہیں ہوتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close