پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی)پی سی بی نے راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

شائقین کی سٹیڈیم تک رسائی میں آسانی کے لیے دو روٹس پر مفت شٹل بس سروس چلائی جائے گی،ٹکٹ PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہیں، فزیکل ٹکٹ نامزد ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز اور ٹکٹ بوتھ ایوی ایشن گراؤنڈ، بالمقابل ریسکیو 1122، راول روڈ سے بھی دستیاب ہیں۔پریمیم انکلوژرز، میران بخش، سہیل تنویر اور یاسر عرفات کے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے,عمران خان اور جاوید میانداد سمیت وی آئی پی انکلوژرز کی قیمت 500 روپے ہوگی,ہفتے کے دن اور اختتام ہفتہ پر 600 روپے کا ٹکٹ ہوگا۔میچ کے بہتر تجربے کے لیے شائقین گیلری پاس کا انتخاب کر سکتے ہیں، جس کی قیمت 28 سو روپے ہے,پلاٹینم باکس کی قیمت ساڑھے بارہ ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close