ویمنز ٹی 20ورلڈکپ بنگلہ دیش سے کس ملک منتقل ؟اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بنگلادیش سے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بنگلا دیش میں شیڈول تھا تاہم بنگلا دیش کے موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سےٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا۔آئی سی سی نے منگل کو اعلان کیا کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو منتقل کردیا گیا ہے لیکن ایونٹ کا میزبان بنگلا دیش ہی رہے گا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلا دیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا ، بنگلا دیش ایونٹ کا انعقاد یادگار انداز میں کراتا ، اس منتقلی کے فیصلے پر افسوس ہے ۔

آئی سی سی کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 3 سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close