لاہور (پی این آئی ) قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بنگلادیش کے خلاف کراچی ٹیسٹ اسٹیڈیم میں بغیر شائقین کے کروانے کے فیصلے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر کامران اکمل نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف کراچی ٹیسٹ میچ میں اسٹیڈیم میں شائقین کے بغیر میچ کروانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ یہ میچ فیصل آباد یا ملتان میں بھی کروایا جاسکتا تھا جہاں اسٹیڈیم میں سہولیات اور فینز انجوائے کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئیز ٹرافی کیلئے اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کے کام ہورہے ہیں، یہ تو مذاق بنوانے والی بات ہے کہ ٹیسٹ میچ بغیر کراڈ کے کروارہے ہیں، یہاں کوئی 2، 3 اسٹیڈیمز تھوڑی ہیں! ہمارے پاس فیصل آباد اسٹیڈیم ہے میچ وہاں بھی منتقل کیا جاسکتا تھا۔
اسکے علاوہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ہے وہاں بھی اچھا کراڈ دیکھنے کو مل سکتا تھا تو کیوں کراچی کے خالی اسٹیڈیمز میں میچ کروارہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر ہمارا کرکٹ برانڈ نیچے چلا گیا ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ بورڈ کے اعلی حکام میں یہ جسکا بھی فیصلہ ہے، چیئرمین سے سوال پوچھا جانا چاہیے۔ ہوم سیریز میں بھی کراڈ نہیں ہوگا تو میچز کا فائدہ کیا ہے؟ ٹیسٹ کرکٹ بہت آگے نکل چکی ہے۔ پاکستان میں کوئی بھی اسے دیکھنا پسند نہیں کرتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں