پاک بنگلادیش ٹیسٹ میچ میں کتنے فیصد بارش کا امکان؟ شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر

راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان اوربنگلادیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ بارش سےمتاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی ٹیسٹ کے 5 دن بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ذرائع کے مطابق بارشوں کے باعث گراؤنڈز مین نے تاحال پچ پر کام شروع نہیں کیا اور راولپنڈی ٹیسٹ کس پچ پر ہوگا؟ یہ فیصلہ بھی اب تک نہیں کیاگیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close