اسلام آباد(پی این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کی پیشکش کو مسترد کر دیا، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی بنگلا دیش کے پاس ہے۔سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا کہ آئی سی سی نے ہمیں کہا تھا کہ ہم ورلڈکپ کی میزبانی کریں،ہم نے واضح الفاظ میں انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی مون سون سر پرہے اور ہم نے اگلے سال ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کی میزبانی بھی کرنی ہے،میں ایسا کوئی اشارہ نہیں دینا چاہتا کہ ہم یکے بعد دیگرے ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے، بنگلا دیش کے حکام سے ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
دوسری جانب آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کےحالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی بنگلا دیش سے منتقلی پر حتمی فیصلہ 20 اگست تک متوقع ہے۔ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بنگلا دیش میں شیڈول ہے تاہم بنگلا دیش کے موجودہ حالات کی وجہ سے وہاں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد مشکل نظر آ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں