پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا منیجر کون؟ اعلان ہو گیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کا منیجر مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوید اکرم چیمہ کی تقرری کا اعلان کردیا ہے۔نوید اکرم چیمہ کا پہلا اسائنمنٹ پاکستان بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ پی سی بی نے سیریز کے لیے سپورٹ اسٹاف کے اعلان میں منیجر کی تصدیق کی۔پی سی بی کی جانب سے ٹم نیلسن کو ہائی پرفارمنس کوچ بنائے جانےکا بھی باضابطہ اعلان کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نوید اکرم چیمہ دورہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ٹیم منیجر رہ چکے ہیں۔گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک وہاب ریاض سینئر منیجر اور منصور رانا منیجر تھے تاہم انہیں عہدوں سے ہٹادیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close