انگلش کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سےقبل بڑا جھٹکا لگ گیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)انگلش ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

اتوار کو دی 100 لیگ میں رن لینے کے دوران بین اسٹوکس زخمی ہوگئے تھے، زخمی ہونے کے بعد اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے بین اسٹوکس کو پیدل ہی چل کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔بین اسٹوکس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی چوٹ کا اندازہ لگایا گیا۔تاہم آج انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیاگیا کہ بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے رواں ماہ سری لنکا کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔بین اسٹوکس کی جگہ اولی پوپ انگلش ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close