افغان کرکٹر راشد خان کے مداحوں کیلئے بُری خبر

اسلام آباد(پی این آئی)افغانستان کے سٹار آلراؤنڈر راشد خان انجری کے باعث دی ہنڈرڈ لیگ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔

 

 

رپورٹس کے مطابق افغان آل راؤنڈر راشد خان ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے دی ہنڈریڈ 2024 کے جاری ایڈیشن کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں ۔ راشد خان ایونٹ میں ٹرینٹ راکٹس فرنچائز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ لیگ اسپنر کو 10 اگست کو سدرن بریو کے خلاف اپنی ٹیم کے پچھلے میچ کے دوران آخری اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے چوٹ لگی تھی۔

 

 

آسٹریلوی اسپن بولنگ آل راؤنڈر کرس گرین جو تین بار آئی پی ایل جیتنے والی فرنچائز کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے بھی کھیل چکے ہیں کو راشد خان کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ٹرینٹ راکٹس ابھی بھی مقابلے میں ہیں اور ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں کیونکہ ان کے ابھی لیگ مرحلے کے دو میچ باقی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close