بنگلہ دیش کی ٹیسٹ سیریز سے قبل شان مسعود کو بڑا مشورہ مل گیا

لاہور (پی این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے باسط علی نے مشورہ دیا کہ شان مسعود کو چاہیے کہ وہ نمبر 3 پر بیٹنگ کرنا چھوڑ دیں اور اس کے بجائے تمام فارمیٹس میں اننگز اوپن کریں۔ باسط علی نے کہا کہ “شان مسعود صاحب ،نمبر 3 پر کھیلنا بند کر دو۔جب میں نے آپ کو پہلی بار دیکھا تھا تو میں نے آپ کو مشورہ دیا تھا کہ بلے کی لمبائی زیادہ ہونی چاہیے۔ آج میں آپ کو مشورہ دے رہا ہوں کہ نمبر 3 پر کھیلنا بند کر دیں۔ آپ کو اوپن کرنا چاہیے۔ تینوں فارمیٹس میں بیٹنگ کرتے ہوئے اگر آپ نمبر 3 پر آتے ہیں تو آپ خود کو اور پاکستان کو نقصان پہنچائیں گے۔

‘ اتوار کو ایک پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود نے یارکشائر کے ساتھ اپنے تجربات پر تبادلہ خیال کیا اور کاؤنٹی کے کچھ میچوں میں کوکابورا گیند سے کھیلنے کا ذکر کیا۔یہ بات باسط علی کو اچھی نہیں لگی جس نے محسوس کیا کہ شان مسعود کو یارکشائر سے موازنہ کرنے کے بجائے پاکستان ٹیم کے اندر موجودہ مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ باسط علی نے کہا کہ “انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں یارکشائر کی مثال دی، انہوں نے بتایا کہ وہاں بارش کس طرح ایک عنصر ہے اور جو روٹ اور ہیری بروک بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔ میں شان مسعود سے صرف دو باتیں کہنا چاہتا ہوں، آپ اس کے کپتان ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close