افغان سپنر راشد خان کو ایک اوور میں پانچ چھکے لگ گئے

نیویارک(پی این آئی)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈین کے کوچ نے دی ہنڈریڈ لیگ میں افغان اسپنر کو ایک اوور میں 5 چھکے جڑدیے۔

بھارتی فرنچائز ایم آئی نیو یارک کی نمائندگی کرتے ہوئے کیرون پولارڈ نے افغان سپنر راشد خان پر کوئی رحم نہ دکھایا اور ایک اوور میں 5 چھکے لگائے۔ٹرینٹ راکٹس کی ٹیم مقررہ 100 گیندوں کے میچ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 126 رنز بناسکی تھی جبکہ ہدف کے تعاقب میں سدرن بریو 78 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی جبکہ آخری 20 گیندوں پر انہیں 49 رنز درکار تھے۔

پولارڈ 14 گیندوں پر صرف چھ رنز بنا کر جدوجہد کر رہے تھے جب کپتان لیوس گریگوری نے راشد کو اٹیک میں واپس لائے آئے تو انہوں نے ابتدائی 15 گیندوں پر صرف 10 رنز دیے تھے جبکہ پولارڈ نے مسلسل 5 گیندوں پر 5 چھکے لگا کر میچ کا نقشہ تبدیل کردیا۔پولارڈ 23 گیندوں پر 45 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے تاہم جب تک انہوں نے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا تھا۔سدرن بریو نے راکٹس کیخلاف محض ایک گیند پہلے ہدف حاصل کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close