شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی کپتانی سے ہٹانے سے متعلق سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا اہم بیان آگیا

لاہور(پی این آئی)  لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہےکہ شاہین آفریدی گراؤنڈ کے اندر لاہور قلندرز کے مالک ہیں،

 

مالک کو نہیں ہٹایا جاسکتا۔ عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے یوتھ کے لیے ہمیشہ کام کیا، یوتھ میں بہت مشہور فرنچائز ہے، ارشدندیم کو گزشتہ 6 سال سے جانتاہوں، تب سے ارشدندیم کو سپورٹ کیا، لاہور قلندرز نے ماضی میں ثابت کیاکہ زرا نم ہو تو ملک کی مٹی بڑی زرخیز ہے، ارشد ندیم بغیر سپورٹ کے اولمپک گولڈ میڈل جیت گئے۔ عاطف رانا کا کہنا تھا کہ قومی یوتھ پروگرام لاہورقلندرز نے

 

ڈیزائن کیا جس میں 6 کروڑ بچوں کو 22 کھیلوں میں موقع دیا جائےگا، پاکستان میں گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے لیےکام نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے آج حالات برے ہیں، لاہور قلندرز جلد یونیورسٹی لیگ لانچ کرنے جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناقدین نے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کو اشتہاری پروگرام قرار دیا تھا، پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے شاہین، زمان، حارث دریافت کیے اور لاہورقلندرز چیمپئن بنا۔

 

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی گراؤنڈ کے اندر لاہور قلندرز کے مالک ہیں، مالک کو نہیں ہٹایا جاسکتا،لاہور قلندرز شاہین آفریدی کی ٹیم ہے، ملاقات میں عمران خان نے کہا تھا شاہین آفریدی کو کپتان بنانا بہترین فیصلہ ہے، عمران خان نے شاہین آفریدی کوکہا تھا آپ نیچرل لیڈر ہیں، دنیا پر راج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انفرادی شخص نہیں بلکہ پراسیس پر یقین رکھنا چاہیے، عاقب جاوید کھلاڑی کو بنانے میں یقین رکھتے ہیں، عاقب جاوید کا جنون ہے کوچنگ کرنا جو گراس روٹ لیول پر

 

 

کوچنگ کرنے پر یقین رکھتے ہیں، لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم کے ذریعے 55 کھلاڑی انٹرنیشنل لیول پر آئے جن میں فل سالٹ شامل ہیں، لاہور قلندرز نے 5 سال تنقید برداشت کی، ہارنے پر منفی کہانیاں سامنے آتی ہیں، بابر، شاہین، رضوان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، ملک کے لیے یکجا ہو کر کھیلتے ہیں،قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کی وجوہات کھلاڑیوں کے ذاتی مسائل نہیں بلکہ ماحول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close