آئی سی سی ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابر کونسے نمبر پر براجمان؟

لاہور(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔

پاکستان کے بابراعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبرپر برجمان ہیں ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبرپر ہیں، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبرپرآگئے جب کہ ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبرپرچلےگئے۔رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان ایک درجہ بہتری کے بعد 12 ویں نمبرپرموجود ہیں۔

اس کے علاوہ ون ڈے بولرزکی رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکیشو مہاراج پہلےنمبرپر ہیں، بھارت کے کلدیپ یادیو 5 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبرپر آگئے جب کہ پاکستان کےشاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبرپرچلےگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close