اسلام آباد(پی این آئی) سری لنکا نےبھارت کو27 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔
تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے بھارت کو 110 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 2 صفر سے جیت لی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے ٹائی ہوگیا تھا۔آج کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کیلئے 249 رنز کا ہدف دیا۔سری لنکا کی جانب سے اویشکا فرنینڈو نے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوشل مینڈس نے 59 اور پاتھم نسانکا نے 45 رنز بنائے۔
249 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 27 ویں اوور میں 138 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی طرف سے دونیتھ ویلالگے نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہیش تھیکشانا اور جیفری وینڈرسے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں