لاہور (پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردیدکردی۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ ڈسپلنری کمیٹی بنائی گئی ہے اور نہ ہی کسی کرکٹر کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔پی سی بی کے مطابق کمیٹی کی تشکیل اور رپورٹ بنانےکا ٹاسک دینے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور حقائق سے منافی ہیں۔پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہےکہ کھلاڑیوں پر پابندی لگانے اور جرمانہ عائد کرنےکے سلسلے میں خبر من گھڑت ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کرکٹرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک سابق کپتان پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں سینئر منیجر وہاب ریاض، منیجر منصور رانا اور غیر ملکی ہیڈ کوچ گیر ی کرسٹن شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وقار یونس اس عمل کا حصہ ہوں گے اورقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوالے سے تین رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایک رپورٹ آزادانہ انٹیلیجنس سے تیار کروائی گئی ہے ، پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی ان رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں