قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق شاہین آفریدی کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ کپتانی کے بارے میں نہیں سوچتا، عزت سے پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کپتانی آنے اور جانے کے بارے میں نہیں سوچتا اور نہ یہ میرے ہاتھ میں ہے، پاکستان کیلئے عزت سے کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ منفی باتیں نہیں دیکھتا اور نہ تربیت ایسی ہے کہ ایسی باتیں لیکر آؤں، معلوم نہیں کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ ہورہا ہوں یا نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ورلڈکپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ لیکن پھر رواں سال بابر اعظم کو دوبارہ وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close