سری لنکا نے بھارت کو شکست دیکر پہلا ویمنز ایشیا کپ جیت لیا

کولمبو (پی این آئی)سری لنکا ویمن نے بھارت ویمن کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ویمنز ایشیا 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 165رنزبنائے تھے۔بھارت کی جانب سے سمرتی مندھنا 60 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ ریچا گھوش 30 اور جمیماہ روڈریگز نے 29 رنز سکور کئے۔سری لنکا ویمنز کی جانب سے کاویشا دلہاری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔میزبان سری لنکا نے صرف 2 وکٹویں گنوا کر 166 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ہرشیتھا سماراوکراما 69 رنز اور کاویشا دلہاری 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close