شاہنواز دھانی کے مداحوں کیلئے بری خبر

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان شاہینز کی جانب سے ڈارون میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ڈارون ٹور میں موجود شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کی نوعیت کا جائزہ لے گا۔اس صورتحال کے بعد آل راؤنڈر مبصر خان کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ فاسٹ بولر خرم شہزاد 2 ون ڈے میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔علم میں رہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہوگا جب کہ پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا۔پاکستان شاہینز ڈارون میں دو ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close