یونس خان کپتان بابراعظم کے حق میں کھل کر بول پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)یونس خان کپتان بابراعظم کے حق میں کھل کر بول پڑے۔۔۔سابق سٹار یونس خان نے بابراعظم کوکپتان برقرار رکھنے کی حمایت کردی۔یونس خان نے اس بابت سوال پر استفسار کیاکہ اگر بابر نہیں تو کس کو کپتان ہونا چاہیے؟ ہمارے پاس آپشنز کی کمی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکام مہم کے بعد بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے کیلیے بورڈ پر دباؤ ہے، بہت سے شائقین بھی انھیں اس ذمہ داری کیلئے ناموزوں قرار دے چکے ہیں۔ البتہ یونس خان اس سے اتفاق نہیں کرتے، انھوں نے کہا کہ ہم اپنی رائے فوری طور پر دے دیتے ہیں، اگر اپنی موجودہ ٹیم کی بات کریں تو ناقص کارکردگی میں پلیئرز کی غلطی نہیں ہے،

میں اس کے بجائے انفراسٹرکچر کو الزام دوں گا، اگر ہمارے پاس بیک اپ نہیں تو ان کھلاڑیوں کی جگہ کون سنبھالے گا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close