افغان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آئے گی یا نہیں؟

کولمبو(پی این آئی)افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 میں اپنی شرکت سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین واعظ اشرف اور نصیب خان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔میٹنگ کے دوران افغان بورڈ کے اعلیٰ حکام نے 2025 چیمپئینز ٹرافی میں افغانستان ٹیم کی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہماری ٹیم پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے میزبان ملک جائے گی۔قبل ازیں سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اکاؤنٹس کے ذریعے خبریں پھیلائی جارہیں تھی کہ بھارت کی طرح افغان ٹیم میں سیکیورٹی خدشات کے باعث چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کا رخ نہیں کرے گی۔