بابراعظم کے دلچسپ انکشافات

لاہور(پی این آئی)بابراعظم کے دلچسپ انکشافات ۔۔۔قومی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ انہیں سنوکر کھیلنا پسند ہے اور فارغ وقت میں سائیکلنگ بھی کرتاہوں ۔ومی ٹیم کے کپتان کا کہناتھا کہ پسندیدہ شخصیت گلوکار عاطف اسلم ہیں، فیورٹ بیٹسمین جنوبی فریقی اے بی ڈی ویلیئرز اور بولر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ہیں۔یوٹیوب چینل پر جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ بات چیت کے بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی موقع ملتا ہے ویرات کوہلی، کین ولیمسن اور جو روٹ سے اپنی بیٹنگ تکنیکس کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشورے لیتا ہوں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک اب تک کے سب سے مشکل بولر کون ہیں تو بابر اعظم نے پیٹ کمنز کا نام لیا، ڈی ویلیئرز نے بھی بابر اعظم کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کمننز ان سب سے ز یادہ مشکل بولرز ہیں جن کا میں نے سامنا کیا ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلوی فاسٹ بولر نے بابر اعظم کو 3 بار ٹیسٹ اور ایک بار ون ڈے میں پویلین کا راستہ دکھایا ، اس کے باوجود بابر کی کمنز کے خلاف ٹیسٹ میں 52.3 اور ون ڈے میں 86 کی اوسط ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کمنز پاکستانی کپتانی بابر اعظم کو ٹوئنٹی20 میچوں میں ایک بھی بار آؤٹ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

جب بابر اعظم سے ان کے فیورٹ بیٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو بابر نے اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا۔سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں مستقبل کی فکر نہیں کرتا، یہ نہیں سوچتا کہ میں کہاں جا رہا ہوں، میں صرف یہی سوچتا ہوں کہ میں کھیل رہا ہوں اور ہر باراس سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، سچ تو یہی ہے کہ کرکٹ میرا جنون ہے اور مجھے صرف کرکٹ کھیلنا اچھا لگتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں