ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ بن گیا

لارڈز(پی این آئی) ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کی تیز ترین ٹیم نصف سینچری کا ریکارڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو جمعرات کے روز انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے روز حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلش بلے بازوں نے ٹی ٹوئنٹی جیسا انداز اختیار کرتے ہوئے ابتدائی اوورز میں ویسٹ انڈین گیند بازوں کی خوب دھلائی کر ڈالی۔

اس دوران انگلش بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کی تیز ترین ٹیم نصف سینچری کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگ کی پہلی نصف سینچری محض 4 عشاریہ 2 اوورز میں مکمل کر لی جو کہ عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل آج تک کوئی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اتنی کم گیندوں پر نصف سینچری اسکور نہیں کر سکی۔ بعد ازاں انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن اپنی پہلی اننگ میں 416 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close