بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ؟ نام کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کی جانب سے دورہ سری لنکا کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئی جن کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کے سپرد کی گئی ہے۔بی سی سی آئی کی جانب سے ویرات کوہلی کو ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا کو آرام دیا گیا ہے۔شبمن گل کو دونوں فارمیٹ کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 27 جولائی کو ٹی ٹونٹی میچ سے ہو گا جبکہ ون ڈے سیریز دو اگست سے کھیلی جائے گی۔

ورلڈ کپ کے بعد سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کے لیے ہاردیک پانڈیا کو کپتان بنائے جانے کی خبریں گرم تھیں تاہم اب بورڈ نے سوریا کمار یادیو کو کپتان بنا دیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close