علیحدگی کی خبروں کے بعد ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ بیٹے کے ہمراہ بھارت چھوڑ گئی

ویب ڈیسک (پی این آئی) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ نے طلاق کی افواہوں کے درمیان بیٹے کے ہمراہ بھارت چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سربیئن ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ اپنے بیٹے کے ہمراہ ممبئی ائیرپورٹ پر نظر آئیں۔اس سے پہلے نتاشا نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنا سامان پیک کرتے ہوئے ایک تصویرپوسٹ کی تھی جس کے کیپشن سے مداحوں نے اندازہ لگایا کہ نتاشا اپنے بیٹے کے ہمراہ آبائی ملک سربیا جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔

آئی پی ایل 2024 کے میچز میں نتاشا کی عدم شرکت سے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملی تھی، ٹی20 ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پانڈیا بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر نہیں آئے تھے۔ اس دوران ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی علیحدگی کی افواہوں پر ان کے ایک قریبی دوست کا بیان سامنے آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close