آئی سی سی نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی شائقین کیلئے بُری خبر

اسلام آباد (پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آسٹریلیا کے بیٹر ٹریوس ہیڈ سرفہرست جبکہ پہلا بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا نمبر، انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے، بابراعظم کا چوتھا اور محمد رضوان کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔ بھارت کے یشوسی جیسوال چار درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئےٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، ٹی ٹونٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے۔ٹی ٹونٹی آل راؤنڈز میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کا پہلا نمبر، ہاردیک پانڈیا چار درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے۔ مارکوس اسٹوئنس ،سکندر رضا ،شکیب الحسن اور محمد نبی کی رینکنگ میں ایک ایک درجے ترقی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close