انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

کولمبو (پی این آئی) کولمبو سے آنے والی افسوسناک میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔۔۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو مبینہ طور پر منگل کی رات گئے ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔۔۔ رپورٹس کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو دھمیکا نروشنا اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ سری لنکن سابق کپتان کو مبینہ طور پر 12 بور کی گن سے قتل کیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔۔۔ کولمبو پولیس کے مطابق مقتول کرکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں