ممبئی(پی این آئی)معافی بھی کام نہ آئی، بڑے کرکٹر کو مقدمے کا سامنا۔۔۔سابق بھارتی کرکٹرز کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی جیت کی خوشی اور پاکستانی کھلاڑیوں کا مذاق اُڑانے کی غرض سے بنائی گئی ویڈیو مہنگی پڑ گئی۔سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی ناصرف ویڈیو ڈیلیٹ کرنی پڑی بلکہ اس پر معافی بھی مانگنی پڑی اور اب مقدمے کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کے علاوہ یوراج سنگھ، سریش رائنا اور گورکیرت مان جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم ’بیڈ نیوز‘ کے مقبول گانے ’توبہ توبہ‘ پر لنگڑاتے ہوئے چلنے کی اداکاری کر رہے ہیں۔یوں تو اب اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے لیکن ہربھجن سنگھ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکار وکی کوشل اور گلوکار کرن آوجلہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ لیجنڈز کرکٹ کے 15 دنوں میں باڈی کی توبہ توبہ ہو گئی ہے، جسم کا انگ انگ دکھ رہا ہے۔ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کرکٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستانی کھلاڑی کی تضحیک سے زیادہ معذور افراد کا مذاق اُڑانے کے مترادف قرار دیا۔
ابتداً بھارت کے پیرا بیڈمنٹن اسٹار مناسی جوشی نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی کرکٹرز کے اس اقدام کو ’بے حسی‘ قرار دیا اور لکھا کہ آپ جیسے کھلاڑیوں سے ذمے دارانہ رویے کی توقع تھی، یہ کوئی مذاق نہیں ہے، معذور افراد کی توہین نہ کریں، آپ کی اس ریل سے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو گی کہ معذور افراد کا مذاق اڑانے میں کوئی کمی باقی نہیں رہے گی، اس ریل کا استعمال کرتے ہوئے کئی معذور بچوں اور نوجوانوں کو تنگ کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں