پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ کم کرنے پر غور شروع

لاہور(پی این آئی)قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس کے حوالے سے مشاورت میں تیزی آ گئی ہے ، انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ اور سلیکٹرز کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق فنانشل ماڈل اور معاوضوں میں تبدیلی پر اتفاق پایا جاتا ہے ، مختلف شقوں کے تحت اے کیٹگری کو سب سے زیادہ لگ بھگ 61 لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں ، اے کیٹگری کو 42 سے 45 لاکھ روپے تک لانے کی تجویز ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ دیگر کیٹگریز میں بھی ماہانہ معاوضہ کم کرنے کی تجویز ہے ، تین سالہ لاکڈ فنانشل پیک میں گزشتہ برس 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیئے گئے ، پی سی بی 12 ماہ بعد پرفارمنس کی بنیاد پر فہرست کو ریویو کر رہا ہے ۔ پی سی بی نے فنانشل ماڈل میں بھی تبدیلی کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے ، اے کٹیگری کو تقریبا 61،بی کو 41 ، سی کو 18 لاکھ روپے اور ڈی کو 11لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں ، اے کیٹگری میں 3،بی میں 6 ، سی میں 4 اور ڈی میں 17 کرکٹرز شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں