نامور فاسٹ بالر کا ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

لندن(پی این آئی)انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ جیمز اینڈرسن کے ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ تھا۔جیمز اینڈرس نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 4 وکٹیں اپنے نام کیں، جس میں دوسری اننگز کی 32 رنز کے عوض 3 وکٹ شامل ہیں۔41 سالہ جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کیریئر میں 704 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔انگلش فاسٹ بولر نے 188 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی، ان کی بہترین بولنگ 42 رنز کے 7 وکٹیں تھی، انہوں نے یہ پرفارمنس ویسٹ انڈیز کے خلاف 2017ء میں لارڈز کے گراؤنڈ پر دی۔جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں اننگز میں 32 مرتبہ 5 یا اُس سے زائد وکٹ اپنے نام کیں جبکہ میچ میں 10 یا اُس سے زائد وکٹوں کا کارنامہ 3 مرتبہ اپنے نام کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close