شبمن گل سے تعلقات کی افواہیں پر بھارتی ادا کارہ کا رد عمل آگیا

ممبئی(پی این آئی)بھارتی ٹی وی اداکارہ ردھیما پنڈت نےکہا ہےکہ بھارتی کرکٹر شبمن گل سے رومانوی تعلقات کی افواہیں پبلسٹی اسٹنٹ نہیں ، وہ ان کو جانتی تک نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ردھیما پنڈت نےکہا کہ اگر میری زندگی میں ایسا کچھ ہو رہا ہو گا یا اگر میں شادی کے بارے میں سوچ رہی ہوں گی تو میں ذاتی طور پر اس کا اعلان کروں گی لیکن فی الحال اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ردھیما پنڈت کی جانب سے تردید سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان افواہوں کو اداکارہ کی جانب سے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا گیا۔اس پر اداکارہ نے ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ یہ سراسر بے بنیاد بات ہے، میں تو شبمن گل کو جانتی تک نہیں ہوں، جو سچ ہے مجھے پتہ ہے۔ مجھے اگر اس قسم کا پبلسٹی اسٹنٹ کرنا ہوتا تو میں ‘ بگ باس’ میں کرکے باآسانی شہرت حاصل کرلیتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close