پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پی سی بی نے پہلی سرجری کر ڈالی

لاہور (پی این آئی )ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پہلی سرجری کرتے ہوئے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے ہٹا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر رد عمل میں سرجری کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور وہاب ریاض سے کارکردگی پر رپورٹ طلب کی۔ذرائع کا کہناہے کہ محسن نقوی نے پہلا ایکشن لیتے ہوئے اب سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدوں سے ہٹا دیاہے ۔قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی میں سلیکشن کمیٹی نے من مانیاں کیں، ناقص کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی سلیکشن وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے کی، وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی کے عہدے سے سبکدوش کیا گیا۔

محمد یوسف اور اسد شفیق پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اعتماد بحال ہے ، نئی سلیکشن کمیٹی از سر نو تشکیل دی جائے گی۔ یاد رہے کہ وہاب ریاض کو چیئرمین پی سی بی کا خاص تصور کیا جاتا رہا ہے لیکن محسن نقوی نے میرٹ کی خلاف ورزی پر وہاب ریاض کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں برتی ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز محسن نقوی نے سابق کرکٹرز کے ساتھ طویل ملاقات کی جس میں سلمان بٹ سمیت دیگر اہم سابق کھلاڑیوں نے شرکت کی اور محسن نقوی کو ڈومیسٹک کرکٹ بہتر کرنے کیلئے مشور دیئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close