بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟ اعلان ہوگیا

نئی دہلی (پی این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر کو بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی جے شاہ نے گوتم گمبھیر کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی کا اعلان کیا۔جے شاہ نے کہا کہ گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ میں پُراعتماد ہوں کہ گوتم گمبھیر انڈین کرکٹ کےلیے ایک آئیڈیل شخص ہیں۔سیکریٹری بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ گوتم گمبھیر کرکٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انکا ٹیم انڈیا کے حوالے سے ویژن بڑا واضح ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ گوتم گمبھیر کے نئے سفر میں انکا بھرپور ساتھ دے گی۔خیال رہے کہ گوتم گمبھیر اس وقت آئی پی ایل چیمپئن کوکلتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور بھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں