چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)آئندہ برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کے لیے بی سی سی آئی کی جانب سے بھارتی ٹیم کے کپتان کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارا اگلا ٹارگٹ چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنا ہے، مجھے بھروسہ ہے کہ روہت شرما کی کپتانی میں بھارت یہ دونوں ایونٹس میں کامیاب ہوگا۔جے شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک سال میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں 3 بڑے فائنل کھیلے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت راہول ڈریوڈ، روہت شرما، کوہلی اور جڈیجا کے نام کرتا ہوں۔خیال ہے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجا کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close