سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 21 سال بعد ہونے والی سہ فریقی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے سال 2024-25 کیلئے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے شیڈول کیا جسکی خاص بات یہ تھی کہ 21 سالوں میں پہلی ون ڈے سہ فریقی سیریز ہے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا، سہ فریقی سیریز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں رکھی گئی ہے۔نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی سیریز 8 سے 14 فروری تک ملتان میں کھیلی جائے گی جبکہ سیزن کا اختتام چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے ساتھ ہوگا جو 9 مارچ کو شیڈول رکھا گیا ہے۔اگست 2024 سے مارچ 2025 تک، پاکستانی مینز کرکٹ ٹیم 9 ٹیسٹ، 9 ٹی20 اور کم از کم 14 ون ڈے کھیلے گی۔دوسری جانب سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 دونوں میں ون ڈے کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

close