لاہور(پی این آئی)بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی۔۔۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کےلیے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) التوا کا شکار ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق تینوں کرکٹرز کے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کےلیے معاہدے ہیں۔ کرکٹرز نے لیگ کےلیے این او سی مانگا ہوا ہے۔ پی سی بی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے الحاق کے حوالے سے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہوا ہے، آئی سی سی کی وضاحت کے بعد این او سی کا فیصلہ ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 12 کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے ہیں۔ ان کرکٹرز کو این او سی مختلف لیگز میں شرکت کےلیے جاری کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں