1992کے ورلڈ کپ میں مصنوعی بارش کرکے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا، فیاض الحسن چوہان کا مضحکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) 1992 کے ورلڈ کپ کے حوالے سے سابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں مصنوعی بارش کرکے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 1992ء کے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے 4 میں سے 2 میچز ہار چکی تھی، ایک میں اسے کامیابی ملی تھی اور ایک میچ ڈرا ہوا تھا اور انگلینڈ نے اس وقت ڈرا کیا جب پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری ٹیم تو 74 رنز پر آل آؤٹ ہوچکی تھی اور انگلینڈ نے یہ ٹارگٹ 10 اوورز میں پورا کرلینا تھا لیکن منصوعی بارش برسائی گئی اور پاکستان کو ایک پوائنٹ کا فائدہ دے کر آگے بھیجا گیا۔صارفین کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ صحافی اجمل جامی نے لکھا کہ مخولیات اور چَولِیات کی بھی کوئی حد ہوتی ہوگی ویسے۔

close