زمبابوے کرکٹ ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر شامل

ویب ڈیسک (پی این آئی)زمبابوے کرکٹ ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر کی شمولیت ہوگئی، 25 سالہ انتم نقوی کو بھارت کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔


بلجیئم میں پیدا اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے والے انتم کے والدین پاکستانی ہیں۔انتم نقوی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، 2018 میں ہونیوالے پی ڈی پی ٹورنامنٹ میں انتم نقوی پردیسی قلندرز کا حصہ تھے۔انتم نقوی آسٹریلیا میں ہونے والی کوئین سیریز کے لیے قلندرز ڈویلپمنٹ اسکواڈ کا حصہ تھے۔انتم نقوی زمبابوے اسکواڈ میں شامل ہونے والے دوسرے پاکستانی نژاد ہیں، ان سے قبل سکندر رضا زمبابوے کی نمائندگی کرچکے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم 6 سے 14 جولائی تک زمبابوے سے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔دوسری جانب سکندر رضا کو بھارت کیخلاف سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ انتم نقوی کا سیریز میں کھیلنا ان کی شہریت کی تصدیق سے مشروط ہے۔

close