اعظم خان کا لنکا پریمئیر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ ، وجہ سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کےلیےاپلائی نہیں کیا تھا، قومی کرکٹرز 2 لیگ کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں اور اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے، لنکا پریمیئر لیگ میں اعظم خان کو کینیڈی کی ٹیم نے پک کیا تھا۔ اعظم خان نے تاحال سی پی ایل کیلئے درخواست نہیں بھیجی اور وہ 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کی این او سی کےلیے رواں ہفتے اپلائی کریں گے، صائم ایوب نے صرف سی پی ایل کی این او سی کے لیے اپلائی کیا تھا مگر صائم ایوب کی سی پی ایل کےلیے درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے پاس کردہ نئے قانون کے تحت کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے علاوہ سال میں صرف 2 لیگز کھیلنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close