شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کی ناکامی پر لب کشائی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہےکہ بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی، جب محنت کرتے ہیں تو رزلٹ اچھا ملتا ہے۔

لندن میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے شاہین آفریدی نےکہا کہ ہمیں کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنےکی ضرورت ہے،ان کاکہنا تھاکہ جوٹیم پروسس کےساتھ آتی ہےاور جسکو پریشر ہینڈل کرنا آتا ہےوہ کامیاب ہوتی ہے،فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نےبہت اچھا پرفارم کیا۔اس موقع پران سے ٹیم میں سرجری سےمتعلق سوال کیاگیا تو شاہین اسےگول کرگئےکہا اس حوالے سےوہ کچھ نہیں جانتے،میں اپنے آپ کو بہتر کرنےکی کوشش کروں گا،تاکہ بہترپرفارم کرسکوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close