بھارتی کرکٹر کا اہلیہ کے ساتھ جشن کا انداز مداحوں کا بھا گیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سوریا کمار یادو کی اہلیہ کے ساتھ جشن کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر خوب چرچے میں ہے۔

اسٹار کرکٹر سوریا کمار کی اہلیہ دیویشا شیٹی نے انسٹاگرام پر بھارت کی فتح کے بعد جشن منانے کی تصاویر شئیر کیں ۔ تصاویر میں میں جوڑے کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ایک تصویر میں جوڑے کو سونے سے پہلے ٹرافی کو پیار سے دیکھتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ دوسری تصویر میں وہ سو رہے ہیں اور درمیان میں ٹرافی بھی رکھی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کے دوران سوریا کمار یادیو کی جانب سے آخری اوور میں باؤنڈری پر جنوبی افریقا کے مایہ ناز بیٹسمین ڈیوڈ ملر کے ناقابل یقین اور شاندار کیچ نے بھارت کو جتوایا تھا ۔

close