روہت شرما نے ورلڈ کپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

لاہور (پی این آئی) ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ہفتہ کو بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں جنوبی افریقہ کے خلاف 2024ء کے فائنل میں شرکت کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

وہ 8 ناک آؤٹ میچوں میں کھیل کر مردوں کے T20 ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سب سے زیادہ شرکت کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس کامیابی نے سری لنکا کے پانچ کرکٹرز کے سابقہ ​​ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔فائنل میں روہت نے چار گیندوں پر نو رن بنائے جب ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 176/7 کا مجموعی اسکور کیا۔روہت شرما، ایم ایس دھونی کی قیادت میں 2007ء کی ہندوستانی ٹیم کا بھی رکن تھا جس نے T20 ورلڈ کپ کا افتتاحی ایڈیشن جیتا تھا۔ مردوں کے T20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ ناک آؤٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں تلکارتنے دلشان ، مہیلا جے وردھنے ، لاستھ ملنگا ، اینجلو میتھیوز اور کمار سنگاکارا 7،7 میچز میں شرکت کرکے مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں ۔

close