اسلام آباد(پی این آئی) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ۔کسی بھی بلے باز کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنا بہترین کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کو اپنا مداح بنالے اور اس کے لیے وہ اپنی ہر ممکن کوشش بھی کرتا ہے۔
اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک کے بلے باز کوئی رن بنائے بغیر ہی آوٹ ہوگئے اور ڈک لینے کا منفی ریکارڈ قائم کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے موقع پر نجی ٹی وی پراگرام میں میزبان نے شرکا سے ایک سوال پوچھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسا کون سا پاکستانی بلے باز ہے جو سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آوٹ ہوا؟ اس سوال کے جواب کیلئے دو آپشن دیئے گئے تھے جس میں پہلا شاہد آفریدی اور دوسرا آپشن شعیب ملک تھے۔ پروگرام میں پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے جواب دیا کہ شاہد آفریدی ایسے کھلاڑی ہیں جو سب سے زیادہ صفر پر آوٹ ہوئے، وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ایسا کھلاڑی ہے جو وکٹ پر سوچ سمجھ کر کھیلتا ہے جبکہ شاہد آفریدی جلد بازی کرتے ہیں۔ بعد ازاں میزبان نے ایمان علی کے جواب کو درست قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں