ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان کا بیان سامنے آگیا

برج ٹاؤن (پی این آئی) جنوبی افریقہ کے کپتان مارکرم کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے دیا گیا ہدف مشکل نہیں تھا تاہم قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مارکرم کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ہمارا سفر شاندار رہا لیکن فائنل میچ کے نتائج سے مایوسی ہوئی ہے، ہم نے اچھی باؤلنگ اور بیٹنگ کی لیکن قسمت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا جس کا دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کھلاڑیوں نے کھیل کی آخری گیند تک ہار نہیں مانی اور فائٹ کی جو کہ قابل فخر بات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close