ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا، فائنل کے آن فیلڈ امپائرز رچرڈ النگورتھ اور کرس گفانے ہوں گے۔رچرڈ کیٹلبرو بارباڈوس میں ہونیوالے معرکے میں ٹی وی امپائر ہوں گے جبکہ روڈ ٹکر کو ورلڈ کپ فائنل کا فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ رچی رچرڈ سن فائنل میں آئی سی سی میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close